لاہور: چمڑے کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 21 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چمڑے کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 21 زخمی
لاہور: چمڑے کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 21 زخمی

لاہورمیں چمڑے کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہو گئے، خوفناک آتش زدگی کی وجہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں پیش آیا جہاں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مدد شروع کردی گئی۔ 

آگ لگنے کے باعث متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تین زخمی افراد کو حالت تشویش ناک ہونے کے باعث آئی سی یو میں داخل کروا دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے نام فیروز خان، خداداد، عبدالودود اور مالک بتائے جاتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ  مزید تقریباً 24 افراد  کو موچی گیٹ گودام میں دھواں بھر جانے سے شدید متاثر ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

خوفناک آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیوں نے کارروائی کی۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ گودام کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ کی کولنگ کا عمل جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں تقریباً ایک ہی وقت 2 مقامات پر لگنے والی آگ محکمۂ فائر بریگیڈ کے لیے چیلنج بن گئی، آگ نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں لگی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع آئل ڈپو میں گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  ایک ہی وقت 2 مقامات پر آگ فائر بریگیڈ کے لیے چیلنج 

Related Posts