وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت چاروں صوبائی سیکریٹریز کی موجودگی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء میں ملاوٹ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کے نتیجے میں سنگین امراض کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت چاروں صوبائی سیکرٹیریز کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اشیاء ضروریہ میں ملاوٹ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ ملاوٹ کے نتیجے میں سنگین امراض کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 1, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لائیں۔ملاوٹ کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چند سکوں کے عوض عوام کی زندگی اور صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لائیں۔ملاوٹ کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، چند سکوں کے عوض عوام کی زندگی اور صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 1, 2020
وزیر اعظم نے قیمتوں میں کمی لانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو آڑھتی سے پاک کسان مارکیٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے باسمتی چاول ٹماٹر آلو کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان پر اظہار کیا۔