اسلام آباد :حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کردیا۔
دس ہزار ڈالرز سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے پر جرمانہ اور سات سال تک کی قید کی سزا سنائی جائے گی ، پندرہ تولہ سے زائد سونے کی جیولری بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرحکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا جس کے مطابق دس ہزار ڈالرز تک کیش بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم دس ہزارسے بیس ہزار ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر کرنسی ضبط کر لی جائے گی اورجرمانہ ہوگا ۔
بیس ہزارسے پچاس ہزارڈالرز بیرون ملک لے جانے پردوسال تک قید کی سزا اور تین گنا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا پچاس ہزار سے ایک لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر سات سال تک قید کی سزا ہوگی ایک لاکھ ڈالرز کیش لے جانے پر چار گنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آرڈیننس کے تحت پندرہ تولہ سیزائد سونا یا جیولری یا اس کیمساوی چاندی اورپلاٹینم باہر لے جانے پر پابندی ہوگی اس صورت میں جیولری سونا بھی ضبط کرلیا جائے گا ٹیکس ترمیمی آرڈنینس 2019 پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے۔
مزید پڑھیں:امریکی پابندیوں کے باوجود چینی کمپنی ہواوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ