سلینا گومز کے ایس اے جی ایوارڈ جیتنے پر بوائے فرینڈ بینی بلانکو کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bf Benny Blanco expresses love for Selena after SAG Award win

گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے کامیڈی سیریز “اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ” میں شاندار اداکاری کے اعتراف میں “آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس بائے این انسمبل ان اے کامیڈی سیریز” کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ اعزاز انہیں 31ویں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے بوائے فرینڈ بینی بلانکو نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔

بلانکو نے انسٹاگرام اسٹوری پر سلینا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ فخر کے ساتھ اپنا ایوارڈ تھامے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔

ایوارڈ تقریب میں سلینا گومز نے کندھے سے ڈھلکتا ہوا خوبصورت سیاہ لباس زیب تن کیا، جسے چمکدار چاندی کے جھمکوں سے مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے بال درمیان سے کھلے چھوڑ رکھے تھے جبکہ سرخ لپ اسٹک اور نیل پالش نے ان کے انداز کو مزید دلکش بنا دیا۔

ایوارڈ جیتنے پر سلینا گومز حیرت میں ڈوب گئیں۔ جب ان کا نام پکارا گیا تو وہ اس قدر حیران ہوئیں کہ اسٹیج پر جا کر کہنے لگیںکہ کیا مجھے بولنا ہوگا؟ رکیے، ہم تو کبھی نہیں جیتتے! یہ تو بہت عجیب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارٹی اور اسٹیو یہاں نہیں ہیں کیونکہ، آپ جانتے ہیں، وہ زیادہ پرواہ نہیں کرتے لیکن میں کیا کہوں؟ مارٹی اور اسٹیو کا شکریہ جنہوں نے میری رہنمائی کی۔ میں واقعی بہت شکر گزار ہوں، تمام لکھاریوں اور پوری ٹیم کا شکریہ۔ یہ ایوارڈ ہم سب کے لیے ہے۔

اپنی تقریر کے اختتام پر سلینا نے کہاکہ میں یہ ایوارڈ نیویارک لے جا رہی ہوں، جہاں ہم سیزن 5 پر کام کریں گے۔ بہت شکریہ۔ میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب، سلینا گومز ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ بینی بلانکو کے ساتھ ایک نئے میوزک البم “آئی سیڈ آئی لو یو فرسٹ” پر کام کر رہی ہیں، جو مارچ 2025 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts