ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی واپس لوٹ آئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں رخصت ہوتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والی بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔ صوابی میں جاری موسم سرما کی پہلی بارش سے زمین میں نمی کی کمی پوری ہونے کی امید ہے جبکہ بھکر میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بارش نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش تھل کے علاقوں میں چنے کی بارانی فصل پر مثبت اثر ڈالے گی۔ سرائے مغل، ہلہ شیخاں اور ہنجری کلاں سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور موسمی بیماریوں جیسے نزلہ اور زکام کی شدت کو کم کرنے میں مدد دے گی دوسری جانب بارش کے دوران کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

پنڈ دادن خان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارش سے سخت موسم کی شدت میں کمی آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بورے والا میں بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

بچھیانہ میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس کے باعث علاقے میں آٹھ گھنٹے تک بجلی معطل رہی۔راجانہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Related Posts