اسلام آباد (یٰسین ہاشمی): وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی ذرائع عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر کے دوران گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد سے زائد گیس مہیا کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ایس این جی پی ایل سسٹم میں دسمبر 2018ء کے دوران گھریلو شعبے کو 831 ایم ایم سی گیس مہیا کی گئی جبکہ موجودہ مہینے کے پہلے 15 روز 30 فیصد زائد مہیا ہوئی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیس سپلائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ اب ہم گھریلو سیکٹر کو 47 فیصد مزید گیس سپلائی کر رہے ہیں۔
گیس سپلائی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ سی این جی سے ہٹ کر، تمام صارفین کو گیس مہیا کی جارہی ہے۔ سی این جی کی سپلائی جزوی طور پر جنوری جبکہ مکمل طور پر فروری میں جاری کردی جائے گی۔
تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک بھر میں جاری شدید ریکارڈ توڑ سردی کے باعث نظام میں دباؤ کی کمی پیدا ہوئی جو ایک ہفتے میں درست ہونے کی توقع ہے۔
3. Other than CNG, all consumers are being provided gas. CNG will be provided intermittently during january & fully in february.
4. Record breaking and extended cold spell has resulted in pressure drops across the system. Expected to improve in a week.— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 1, 2020
وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ گھریلو صارفین کی ایس ایس جی سی سسٹم کے تحت طلب تقریباً 20 فیصد بڑھ چکی ہے تاہم ایل این جی سندھ کی صورتحال کی بنیاد پر مہیا نہیں کی جاسکتی۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر نئے ذرائع سے فراہمی بڑھا دی جائے گی اور اضافی ایل این جی بھی عوام کو مہیا کی جائے گی۔
5. In SSGC system, domestic demand has gone up almost 20 percent. But LNG cannot be supplied based on position of sindh
6. Supplies are being increased further within a week through new sources and additional LNG.— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے سفیر ہاؤ جنگ نے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔
ملاقات میں31 دسمبر کو گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ نئے سال میں پاک چین تعلقات میں مزید وسعت لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تمام منصوبے مقرر کردہ مدت کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چینی سفیر کی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات