پاکستانی باکسر محمد وسیم کانئے سال کے حوالےسے ویڈیوپیغام میں کہنا ہے کہ 2019میں میں دو فائٹ لڑیں دونوں میں اچھی کارکردگی رہی، سال 2020 کو بھی 2019 کی طرح یادگار بنا نا چاہتا ہوں۔
ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم نے نئے سال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ سال 2020 میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پرعزم نظر آئے ۔
محمد وسیم کاکہناتھا کہ 2019میں دو فائٹ لڑیں دونوں میں میری کارکردگی بہت اچھی رہی، سال 2020 کو بھی 2019 کی طرح یادگار بنا نا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں میری ٹیم نے اور بھی فائٹس پلان کی ہیں،آنے والے سال میں پاکستان کے لیے اور زیادہ کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کانام روشن کریں گے اور مزیدٹائٹل پاکستان کے لیے حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے رواں سال 2 فائٹس کھیلی اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ،محمد وسیم نے فلپائین کے باکسر کورناڈو کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کیا تھاجبکہ میکسیکو کے حریف کوبھی شکست دے کر اپنے کیرئیر کی دسویں فائیٹ اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں: محمد وسیم نے میکسیکو کے باکسر کو ہرا کر ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی