ویمن آن وہیلز: راولپنڈی ٹریفک پولیس کا بااختیار خواتین پروگرام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سی ٹی او بینش فاطمہ کی ہدایات کے مطابق 2024 میں ‘ویمن آن وہیلز پروگرام’ کے ذریعے 1258 خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دی۔

ڈرائیونگ اسکول نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 2,796 شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی، جن میں 1,258 خواتین اور 1,538 مرد شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ‘ویمن آن وہیلز’ پروگرام کے تحت 112 خواتین نے بائیک اور اسکوٹر چلانے کی تربیت حاصل کی۔

کراچی میں چھ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان سے گیا

پیر کو پاک آبزرور کی ایک رپورٹ کے مطابق، سی ٹی پی نے چار نئی بائیک اور اسکوٹر خریدے اور اس پروگرام کو بڑھانے کے لیے پہلی بار ڈرائیونگ اسکول میں خواتین انسٹرکٹرز کو تعینات کیاگیا۔
“سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) راولپنڈی نے CTP ہیڈکوارٹر میں جدید ڈرائیونگ سمیلیٹر متعارف کرایا، جو اس ادارے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔ یہ سمیلیٹر گیئر، کلچ، ایکسلریٹر، اسٹیئرنگ وہیل اور بریک جیسے اہم اجزا پر مشتمل ہیں، جو سیکھنے والوں کو حقیقی سڑک پر ڈرائیونگ کا مکمل تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی تربیت یافتہ افراد کو مختلف حالات میں بغیر کسی خطرے کے ڈرائیونگ کی مشق کرنے کا تجربہ کرواتی ہے، بشمول ہنگامی حالات، جبکہ بیک وقت ٹریفک کے قوانین اور بہترین طریقوں کی تربیت بھی کرتی ہے۔ سی ٹی او بینش فاطمہ نے سی ٹی پی کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر روشنی ڈالی تاکہ شہریوں کو اعلیٰ درجے کی تربیت فراہم کی جا سکے اور ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts