تصویریں تو دیکھ لیں! نیلم منیر کے شوہر کا نام، پیشہ اور تنخواہ جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی وائرل تصاویر میں نیلم منیر کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر کو روایتی عربی سفید جبہ یا ثوب پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی وائرل تصاویر میں نیلم منیر کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر کو روایتی عربی سفید جبہ یا ثوب پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصاویر جاری کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ان تصاویر میں نیلم منیر کو خوبصورت عروسی لباس پہنے دیکھا گیا، تاہم اداکارہ کی جانب سے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلات یا نام شیئر نہیں کیا گیا۔
یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی گئیں۔
یوٹیوبر کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ یہ ایک پسند کی شادی تھی، جس کی تقریب پچھلے ماہ منعقد ہوئی تھی، اور اس کا شوٹ اب جاری کیا گیا ہے۔
یوٹیوبر نے مزید بتایا کہ دبئی پولیس میں کام کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں تجربے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔
اگر تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو تنخواہ تقریباً 13,000 درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے) ہوتی ہے۔
5 سے 8 سال کے تجربے پر تنخواہ 13000 سے 18000 درہم (13 سے 14 لاکھ پاکستانی روپے) ہوتی ہےجبکہ 8 سے 10 سال کے تجربے پر یہ تنخواہ 22,000 درہم (16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ جاتی ہے۔
نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے اہلکار ہونے کی وجہ سے اداکارہ کو دبئی کے شاپنگ مالز میں خاص رعایت مل سکتی ہے۔ یوٹیوبر نے یہ بھی وضاحت کی کہ دبئی عام طور پر غیر ملکی خواتین کو شادی کے بعد شہریت نہیں دیتا بلکہ انہیں گولڈن ویزا دیا جاتا ہے، جو مستقبل میں مستقل رہائش یا شہریت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اگر اس جوڑے کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت دی جائے گی۔

Related Posts