لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے دو بزرگ پاکستانی شہری شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak Army soldier, two civilians martyred in Indian firing along LoC

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے دو بزرگ پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تتا پانی سیکٹر میں  گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی شہریوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مارٹر ٹینک اور راکٹوں سے شہری آبادی پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں 61 سالہ حسن دین اور 75 سالہ لعل محمد جاں بحق ہوئے جس پر پاک فوج نے بر وقت جوابی کارروائی کی  جس سے  دو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد  زخمی ہونے  کے ساتھ ساتھ بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے اب تک متعدد فوجیوں سمیت بہت سے پاکستانی شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس سے دو روز قبل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان محمد شیراز شہید ہوا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہک بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

مزیدپڑھیئے: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

Related Posts