پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد گلوکاری میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا کر اپنے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سےایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں محمد حسنین کو انکے بھائی کی شادی پر گانے گا کراپنی آواز کا جادو بکھیرتے دیکھا گیا، جسے دیکھ کرسوشل میڈیا پر انکوخوب سراہا گیا۔
لیکن یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ محمد حسنین نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا ہو۔ اس سے پہلےبھی وہ چار سال پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا تے نظر آئے تھے
اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا، جس میں دونوں کھلاڑیوں کی گلوکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔اور اس ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک ایک لاکھ 18 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے۔