دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

    دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

سال کے پہلے دن ہی مسٹر بیسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جہاں وہ ایک پوسٹ میںاپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کرتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MrBeast (@mrbeast)

اوریہ پوسٹ فوراً ہی وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یوٹیوبر نے اپنی منگن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جو کرسمس کے موقع پر لی گئی تھیں اوروہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا۔” تصاویر میں وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے اپنی منگیتر کو انگوٹھی پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس یادگار موقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے تھیانے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں کرسمس منا رہے تھے اور مسٹر بیسٹ کی فیملی بھی اس موقع پر جنوبی افریقہ سے ان کے ساتھ شامل ہوئی۔اور دونوں خاندان اس یادگار لمحے کے گواہ بنے۔

تھیا نے کہا کہ جب وہ تحائف کھول رہے تھے تو مسٹر بیسٹ نے انہیں آنکھیں بند کرنے کو کہا کیونکہ آخری تحفہ ایک سرپرائز تھا۔ جیسے ہی مسٹر بیسٹ نے انہیں پروپوز کیا،تو تھیا نے فورا ہی ہاں کہہ دی اور وہ بےحد خوش تھیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات سال 2022میں جنوبی افریقہ میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔

مداح اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

Related Posts