اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 20 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز پیش کرتے ہوئے “بیلنس آف ٹیرف” طریقہ کار پیش کیا ہے، جس کے تحت گنجائش کی ادائیگیوں اور سرچارجز میں نظر ثانی کرتے ہوئے بجلی کے نرخ کم کیے جاسکتے ہیں۔
موجودہ نرخوں کی تقسیم
بجلی کی قیمت فی الحال 45.06 روپے فی یونٹ ہے
کیپسٹی کے چارجز: 17.01 روپے فی یونٹ
ٹیکس اور سرچارجز: 15.28 روپے فی یونٹ
بجلی کمپنیوں کی تقسیم کے مارجنز: 3.10 روپے فی یونٹ
مرمت، ریونیو کلیکشن، اور مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ: 1 پیسہ فی یونٹ
ٹرانسمیشن چارجز: 1.37 روپے فی یونٹ
اوسط نیٹ پیداوار کی لاگت: 7.62 روپے فی یونٹ
اگر سرچارجز (7.52 روپے فی یونٹ) اور ایڈجسٹمنٹ (0.67 روپے فی یونٹ) ختم کر دیے جائیں، تو بجلی کی قیمت 25.20 روپے فی یونٹ تک گر سکتی ہے۔
اربوں روپے کی اضافی وصولی، کے الیکٹرک پیسے دینے کو تیار، کراچی کے عوام کو کتنا ریلیف ملے گا؟
تمام اضافی چارجز مکمل طور پر ختم کرنے سے یہ شرح 45.06 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 20.04 روپے فی یونٹ تک پہنچ سکتی ہے، جو سردیوں کے موسم میں صارفین کے لیے بڑی راحت فراہم کرے گی۔