مشہور اداکارہ رشمیکا منڈانااپنے گلیمرس اور اسٹائلش لک کے لیے اکثر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنے دیسی لک کا جادو بکھیرا ہے، اداکارہ کا لک انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔
رشمیکا منڈانا نے چند ماہ قبل انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جو دوبارہ وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ سبز رنگ کی ساڑی میں اپنی اداؤں کا جادو دکھا رہی ہیں۔ ان کی گرین کلر کی ساڑی پر گولڈن ورک ہوا ہے، جو ان کے لک میں چار چاند لگا رہا ہے۔
اداکارہ نے گرین کلر کی ڈیزائنر ساڑی کے ساتھ کٹ سلیو میچنگ بلاوز پہن رکھے ہیں، جو ان کے لک کو مزید گلیمرس بنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے میچنگ کلر کا ایک ہارٹ شیپ بیگ بھی کیری کیا ہے، جس پر ان کے نام کے ابتدائی حروف “آر ایم” لکھے ہوئے ہیں۔
رشمیکا منڈانا نے خوبصورت ساڑی پہن کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے ساڑی کے ساتھ کانوں میں گولڈن لانگ ایئررنگز بھی پہنے ہوئے ہیں۔اداکارہ نے دیسی لک کو مکمل کرنے کے لیے گلوئنگ لیکن ہلکے ٹون کا میک اپ کیا ہے اور اپنے بالوں کو جوڑے میں اسٹائل کیا ہے۔