آٹھ سال سے زائد قانونی تنازعات کے بعد انجلینا جولی اور بریڈ پٹ آخرکار طلاق کے معاملے میں ایک تصفیہ پر پہنچ گئے ہیں، جو ہالی ووڈ کی سب سے مشہور اور متنازع طلاقوں میں سے ایک ہے۔
یہ خبر پہلے پیپل میگزین نے شائع کی، جس کی بعد میں جولی کے وکیل، جیمز سائمن نے تصدیق کی۔ جیمز سائمن نے ایک بیان میں کہا، “انجلینا نے آٹھ سال پہلے طلاق کی درخواست دی تھی۔
انہوں نے اور بچوں نے تمام مشترکہ املاک چھوڑ دیں اور تب سے صحت یابی اور سکون تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ حالانکہ یہ تصفیہ ایک طویل عمل میں صرف ایک قدم ہے، انجلینا اس بات سے مطمئن ہیں کہ یہ پہلو حل ہو گیا ہے۔”
یہ تصفیہ اب بھی عدالت کی منظوری کا منتظر ہے اور ابھی تک دائر نہیں کیا گیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے سے پہلے ایک جج کو اس کی منظوری دینا ہوگی۔
49 سالہ انجلینا جولی اور 61 سالہ بریڈ پٹ ہالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑوں میں شامل تھے، جنہوں نے 12 سال تک ایک ساتھ گزارے اور چھ بچوں کے والدین ہیں۔
بھتیجے کی شادی میں مریم نواز کے جلوے، دیکھئے دلکش تصاویر کے آئینے میں
ان کے تعلقات میں 2016 میں ایک طوفانی موڑ آیا جب جولی نے طلاق کی درخواست دی، جس میں انہوں نے ایک یورپی پرواز کے دوران بریڈ پٹ پر ان کے ساتھ اور بچوں کے خلاف مبینہ بدسلوکی کا الزام عائد کیا، یہ الزامات بریڈ پٹ نے مسترد کیے ہیں۔
اگرچہ جوڑے کو 2019 میں قانونی طور پر الگ قرار دیا گیا لیکن اثاثوں کی تقسیم اور بچوں کی نگہداشت کے معاملات حل نہیں ہوئے تھے۔
ابتدائی طور پر ایک جج نے ان کے بچوں کی مشترکہ نگہداشت کا فیصلہ دیا لیکن بعد میں انجلینا جولی نے جج کی شمولیت کو چیلنج کیا، جس کی وجہ ایک مفادات کے تنازع کی تشخیص تھی۔ اپیل کورٹ نے انجلینا جولی کے حق میں فیصلہ دیا۔
اگرچہ تصفیے کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں آئی ہیں لیکن سابقہ قانونی تنازعات نے دونوں کے درمیان جاری مسائل کی کچھ جھلک فراہم کی ہے، جیسے کہ بریڈ پٹ کی جانب سے دائر کردہ ایک مقدمہ، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جولی نے ان کے ساتھ فرانسیسی وائنری کی اپنی شراکت فروخت کرنے کے بارے میں کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تصفیہ اس خاص معاملے پر کیا اثر ڈالے گا۔
پروسیس کے دوران ایک نجی جج کے استعمال نے طلاق کے زیادہ تر معاملات کو عوام کی نظر سے دور رکھا، لیکن اس طویل لڑائی کا اختتام دونوں فریقین کے لیے ایک قدم آگے بڑھنے کی علامت ہے، کیونکہ وہ بندش تلاش کرنے اور آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔