پی ٹی آئی رہنما اور نامعلوم ہینڈلر کی گفتگو سامنے آگئی ہے جس سے 26 نومبر کو بڑے پیمانے پر ملک میں فسادات کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔
سامنے آنے والے آڈیو ٹیپ میں واضح ہے کہ 26 نومبر کے واقعہ کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی سے سازش تیار کی گئی تھی۔ شر پسندوں کی جانب سے 24 تا 26 نومبر کو جو پر تشدد کارروائیاں کی گئیں اس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔
شرپسندوں نے ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا اور لوٹ مار کی، سرکاری گاڑیاں نذر آتش کیں، اب اس گفتگو سے شرپسندی کے اس سیاہ باب کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔
دیکھئے ویڈیو: معروف پاکستانی اداکارہ سپر اسٹور میں چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، پرستار دم بخود
منظر عام پر آنے والی گفتگو میں نامعلوم ہینڈلر پی ٹی آئی خاتون رہنما کو اسلام آباد جتھے پہنچانے کی واضح ہدایات دے رہا ہے، گفتگو بذریعہ وائس نوٹس سیاسی جماعت کے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کی گئی۔
گفتگو میں نامعلوم ہینڈلر نے عسکری طرز پر نقشوں کی مدد سے خیبرپختونخوا سے آنے والے جتھوں کی نقل و حمل کا پورا منصوبہ واضح کیا، ہینڈلر کی گفتگو سے واضح ہے کہ جتھوں کے روٹس کی نشاندہی نقشوں پر مختلف رنگوں سے کی گئی۔
گفتگو کے آغاز میں نامعلوم ہینڈلرپی ٹی آئی خاتون رہنما کوکہتا ہے کہ میری بہن میں نے تمام چیزوں کو آسان بنا دیا ہے، یاد رکھیں یہ ”Do and Die“ کا معاملہ ہے۔
ایک بار منہ کی کھانے کے بعد بھارت باسمتی چاول کا برانڈ ٹیگ پاکستان سے چھیننے کیلئے پھر سرگرم
ہینڈلر پی ٹی آئی رہنما کو نقشوں پر رنگوں سے نشان کے ذریعے آگے بڑھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ”میں نے واضح طور پر لکھا ہے اور ہائی لائٹر سے ان علاقوں کو نشان زدہ کیا ہے جہاں سے 22 نومبر کو چلنا ہے۔
ہینڈلر وضاحت کرتا ہے کہ قیادت سب سے آخر میں جبکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سب سے آگے ہوگی تاکہ ہرچیز ان سٹوڈنٹس کو برداشت کرنا پڑے۔ کہتا ہے ”پشاور کے قافلے میں چارسدہ، نوشہرہ، رسالپور، درہ خیبر اور وزیرستان کے علاقے شامل ہوں گے۔“
دفاعی ماہرین کے مطابق نقشوں پر نقل و حمل کی نشاندہی واضح کرتی ہے کہ 26 نومبر ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ شرپسندی کی اس منصوبہ بندی میں غیر ملکی ایجنسیوں اور دہشتگرد تنظیموں کی معاونت واضح نظر آتی ہے۔