پاک چین دوستی کھیلوں میں بھی رس گھولنے لگی، سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر چائنیز ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

پاکستان اور چین کے درمیان  گہرے اور دیرینہ  تعلقات میں کھیل بھی نمایاں کردار ادا کرنے لگا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد رمضان  کو ایک مرتبہ پھر چین کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے محمد رمضان کو دوسری مرتبہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لیے ذمہ داری ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے قومی جذبہ کے تحت دوست ملک کی پیش کش کو بصد احترام  قبول کرلیا ہے۔

چینی حکومت اور محمد رمضان کے درمیان ایک سالہ مدت کے لیے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داری ادا کرنے کا معاہدہ ہوگیا، اس حوالے سے ایک سادہ تقریب  میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ہوجائیں تیار، 200 روپے کے انعامی بانڈ نمبر 100 کی قرعہ اندازی کا وقت آگیا

واضح رہے کہ محمد رمضان 2023 میں چین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان نے 1997 میں راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 36 رنز بنائے تھے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار 478 رنز بنانے والے محمد رمضان نے  ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف اداروں کی نمائندگی کی۔

محمد رمضان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پی این ایس سی،  کے آر ایل،  پاکستان ریلویز،  پاکستان کسٹمز اور یو بی ایل کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

Related Posts