خاتون سیلفی لینے کی کوشش میں چلتی ٹرین سے گرگئی، حالت کیسی؟ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

woman falls from moving train while posing for selfie

سیلفیز لینے، ریلز بنانے اور ولاگ بنانے کا عمل اب عام ہو چکا ہے۔ وائرل ہونے کی کوشش میں کئی لوگ خطرناک حرکات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور کئی بار اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ایسے ویڈیو میں ایک خوفناک لمحہ قید ہوا ہے جب ایک خاتون ٹرین سے گرتی ہے کیونکہ وہ سیلفی کے لیے باہر جھک رہی تھی اور درخت کی ایک شاخ سے ٹکرائی۔

دی سن کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ایک ٹرین میں پیش آیا۔جب چینی سیاح سیلفی ویڈیو کے لیے باہر جھک رہی تھی جب اس کی سر پر کچھ درخت کی شاخیں لگیں۔ اسے خوف و ہراس کے عالم میں اپنے ہاتھ لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ ٹرین سے گر رہی تھی۔

اورنگی میں ڈکیتی، منصوبہ لڑکیوں نے بنایا اور، دو نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

دی سن کے مطابق جب ٹرین اگلی اسٹیشن پر رکی، تو چند ساتھی مسافر اس خاتون کی مدد کے لیے حادثے کی جگہ واپس آئے۔ ٹرین سے گرنے کے بعد وہ ایک جھاڑی پر گری اور اس کی گرتے وقت کوئی چوٹ نہیں آئی۔

خوش قسمتی سے وہ ایک جھاڑی پر گری، جس نے اس کو معجزانہ طور پر محفوظ رکھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

 

مقامی پولیس نے ٹرینوں میں سوار مسافروں کو ہمیشہ اپنے ارد گرد کی صورتحال پر توجہ دینے کی یاد دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی درخواست کی۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں بہت سے صارفین نے خاتون کو صرف ایک ریل کے لیے خطرے میں ڈالنے پر تنقید کی ہے۔

Related Posts