وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت آئی ٹی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے اور ایف آئی اے سائبر ونگ کے اختیارات بحال کردیے گئے ہیں۔
کمانڈر جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی دھماکے میں جاں بحق
اس سے قبل سوشل میڈیا پر جرائم اور فیک نیوز کا استعمال روکنے سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیے گئے اختیارات منسوخ کردیے گئے تھے اور سوشل میڈیا جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے اختیار 17 اکتوبر سے دیا گیا تھا۔
اسی طرح وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو رولز کے تحت بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی جانب سے اعتراضات کے بعد اختیارات واپس لے لیے گئے۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے بنایا جائے گا اور اختیارات دیے جائیں گے۔