جویریہ سعود مفت انٹرویو کیوں نہیں دیتیں؟ وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی ٹائمز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر ادا کارہ جویریہ سعود قاسمی نے پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز پر انٹرویو نہ دینے کی وجہ بتادی۔

جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو انٹرویو نہ دینے کے حوالے سے بتایا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہرکوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہے جن کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرتے ہیں، اس لیے میں معاوضہ لے کر کام کرنا چاہوں گی۔

ادا کارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے بات کرتی ہوں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

Related Posts