کیلیان مرفی کی فلم ’28 ایئرز لیٹر‘کو آن لائن کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How to watch Cillian Murphy’s ’28 Years Later’ online?

سال 2002 کی زومبی ہارر فلم “28 ڈیز لیٹر”کے بعد بننے والا سیکوئل، “28 ایئرز لیٹر” ایک نئی خوفناک کہانی کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔

یہ فلم ڈینی بوئل کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور اس کی کہانی ایلکس گارلینڈ نے لکھی ہے۔ فلم اپنے سنسنی خیز پلاٹ کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ خاص طور پر شائقین کیلیان مرفی کی پہلی فلم کے مشہور زومبی کردار کو دوبارہ دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں حالانکہ اس بار ان کا کردار مختلف ہو سکتا ہے۔

فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی شائقین کی توقعات بڑھا دی ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ٹیلر ہومز کی آواز میں روڈیارڈ کپلنگ کی جنگی نظم “بوٹس” کے ساتھ ہوتا ہے، جس کے بعد زندہ بچ جانے والے نئے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی جاتی ہیں، جن میں ایرن ٹیلرجانسن، جوڈی کومر اور ریلف فائنز شامل ہیں، جو زومبیز کے ساتھ ایک ویران دنیا میں جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

ایک دل دہلا دینے والے منظر میں جوڈی کومر کے کردار کے پیچھے ایک زومبی کو دکھایا گیا ہے، جس نے مرفی کے ممکنہ کردار پر قیاس آرائیوں کو جنم دیاہے۔

مرفی فلم میں بطور اداکار مرکزی کردار میں نظر نہیں آئیں گے لیکن وہ بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں ہمیشہ سے اس فلم کا حصہ بننا چاہتا تھا، کیونکہ اس نے میری زندگی بدل دی تھی۔”

’28 ایئرز لیٹر‘ آن لائن کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم شائقین اس کی آن لائن دستیابی کے منتظر ہیں۔ یہاں وہ طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں:

1۔اسٹریمنگ پلیٹ فارمز:
فلم ممکنہ طور پر نیٹ فلکس، ہولو، یا ایمیزون پرائم ویڈیو جیسے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگی لیکن اسٹریمنگ کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک کنفرم نہیں کی گئی۔

2۔آن ڈیمانڈ سروسز:
گوگل پلے، یوٹیوب موویز یا ایپل ٹی وی جیسی خدمات پر فلم کرائے پر لینے یا خریدنے کے لیے دستیاب ہوگی۔

3۔بلو رے اور ڈی وی ڈی:
فلم کے شوقین افراد کے لیے بلو رے اور ڈی وی ڈی ورژن بھی جاری کیے جائیں گے جن میں پردے کے پیچھے کی فوٹیجز اور انٹرویوز شامل ہوں گے۔مزید معلومات اور آن لائن ریلیز کی تفصیلات کے لیے فلم کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر نظر رکھیں۔

Related Posts