کراچی میں ن لیگی رہنما امان اللہ آفریدی کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی میں منگل کی صبح سویرے مسلم لیگ ن کے رہنما امان اللہ آفریدی کو نامعلوم شخص نے قتل کر دیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والی قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.

امان الله آفریدی بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں فجر کی نماز پڑھنے پیدل جا رہے تھے کہ چھ بج کر ستائیس منٹ پر پیچھے سے مسلح شخص آیا اور ان پر فائرنگ دی۔ بیٹے کا کہنا ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت ہے، پولیس نے اس پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

امان الله آفریدی ن لیگ سندھ کے رہنما تھے، وہ یوسی پانچ عابد آباد سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بھی تھے، مقتول کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

جس میں لواحقین، عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔ ورثاء مقتول کی میت کو پشاور لے کر روانہ ہوگئے۔

Related Posts