شامی آمر بشار الاسد کہاں ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف اسرائیل

شام میں دو ہزار گیارہ سے جاری جدوجہد کے بعد آخرکار بشار الاسد کی آمریت کا خاتمہ ہوگیا ہے، تاہم انقلابیوں کی جانب سے دار الحکومت دمشق کو تحویل میں لینے کے باوجود بشار الاسد کا کوئی سراغ نہیں مل رہا کہ وہ کہاں ہیں؟

شام کے وزیراعظم محمد غازی نے شام کی صورت حال کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بشار الاسد سے گزشتہ شام آخری بار رابطہ ہوا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں حیات التحریر کے جنگجوؤں نے بشار الاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم کردیا اور وزیراعظم محمد غازی الجلالی کو ہی پُرامن انتقالِ اقتدار تک ملکی امور دیکھنے ٹاسک کا دیا ہے۔

بنگلادیشی سرحد پر ترک ڈرونز مودی سرکار کیلئے درد سر بن گئے

جس کے بعد غازی الجلالی نے اپنے ایک بیان میں ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کو اپنی مرضی سے نئی قیادت منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

بشار الاسد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے شامی وزیراعظم نے بتایا کہ صدر سے آخری رابطہ گزشتہ شام ہوا تھا اور انھوں نے تاکید کی تھی کہ ہم کل دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

 شامی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم سابق صدر اس وقت کہاں ہیں اور کیا واقعی وہ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ سابق شامی آمر ممکنہ طور پر روس فرار ہوگئے ہیں، جہاں ان کی بیوی اور بچے ایک ہفتے پہلے ہی شام چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

Related Posts