معیشت کیلئے ایک اور حوصلہ افزا خبر، پی آئی اے یورپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

قومی ایئر لائن نے 10 جنوری 2025 سے یورپ کے لیے فضائی آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  ابتدائی مرحلے میں پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی پروازوں کی تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا اور یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔

نیٹ بندش سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری، پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان کردی

پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش رکھا ہے اسلام آباد سے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی اور فرانس کے مقامی وقت سہہ پہر چار بجے پیرس پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پیرس سے پرواز شام چھ بجے روانہ ہوگی اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اسلام آباد پہنچے گی اس شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا اور یورپ کے مسافروں کی جانب سے براہ راست پروازوں کے اجراء کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts