نیٹ بندش سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری، پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹیک جوس

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبرز کے ذریعے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن متعارف کرا دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، فری لانسرز موبائل ڈیٹا کنیکشن پر وی پی این استعمال کرنے کیلئے موبائل نمبر رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد وی پی این رجسٹر کیے جا چکے ہیں، اقدام آئی ٹی شعبے کی ترویج اور وی پی این رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر وی پی این ایک فلٹر کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کے تمام ڈیٹا کو ناقابل فہم شکل میں تبدیل کر دیتا ہے۔

یہاں تک کہ اگر کسی کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو بھی جائے تو بھی وہ اس کے لیے بیکار ہوتا ہے۔

Related Posts