ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی، دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی، دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی
ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی، دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی

ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی ہے جبکہ دھند کے باعث حدِ نگاہ بہت کم رہ گئی جس کے نتیجے میں سڑک پر ڈرائیونگ کے دوران حادثات کا خدشہ ہے۔

صوبہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں موسمی سردی کے ساتھ ساتھ شدید دھند کا راج آج بھی برقرار ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرہ اور ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

پنجاب کے شہریوں نے شدید سردی، دھند اور ٹریفک حادثات کے خدشوں کے پیش نظر گھروں سے بلا ضرورت نکلنا چھوڑ دیا ہے۔ صبح کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کے باوجود دھند کے باعث حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں بشمول لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں دھند کا راج ہے۔ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر تک رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخواہ کے بعض اضلاع میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں محکمہ موسمیات پیشگوئی کے مطابق موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بالائی سندھ میں دھند اور موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوئے، قومی ائیر لائن سمیت دیگر ائیر لائنز کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 5 کو منسوخ کرنا پڑا۔

تین روز قبل لاہور ائیر پورٹ سے قومی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 313، بلیو ائیر لائنز کی کراچی جانے والی پرواز 401، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264، اور اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653 منسوخ ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار 

Related Posts