پنجاب حکومت نے نواز شریف کے بیرونِ ملک قیام پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے نواز شریف کے بیرونِ ملک قیام پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
پنجاب حکومت نے نواز شریف کے بیرونِ ملک قیام پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی  علاج کے لیے لندن مزید قیام کی اجازت دینے کی درخواست پر غور کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کی وزارتِ داخلہ کو خط تحریر کیا جس کے مطابق انہوں نے طبی بنیادوں پر بیرونِ ملک قیام کو توسیع دینے کی درخواست کی ہے جس میں کسی مخصوص مدت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر نواز شریف نے طبی بنیادوں پر دی جانے والی درخواست میں اپنی 4 ماہ کے لیے دی گئی اجازت میں توسیع کی استدعا کی جس پر پنجاب حکومت کو کمیٹی تشکیل دینا پڑی۔

میاں نواز شریف کی درخواست پر غور کے لیے پنجاب حکومت کی قائم کردہ 4 رکنی کی قیادت وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کریں گے جن کی سربراہی میں نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہو گئے  جبکہ علاج کی غرض سے روانہ ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کے ساتھ دورانِ سفر قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف تھے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 2 ملازمین نواز شریف کے ہمراہ رہے جبکہ نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے 19 نومبر کو لندن روانہ ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو دوحا کے راستے سے لندن لے جایا گیا جبکہ روانگی سے قبل ان کے تمام تر ضروری ٹیسٹ کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہو گئے

Related Posts