ضمانت منظور، عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو فورا رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس 2 میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، ایف آئی اے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

طویل سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کی 10 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کی۔

اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں۔

ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ گزارش کرنی تھی کہ فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن میڈیا پر پہلے بات شروع ہوگئی، پہلے ہی میڈیا میں آگیا آج ضمانت ہوجائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Posts