رادھیکا مرچنٹ شادی کے پانچ ماہ بعد حاملہ، جڑواں بچوں آمد متوقع؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Radhika Merchant reportedly pregnant with twins five months after marriage

بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کی بہو رادھیکا مرچنٹ کے جڑواں بچوں کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

رادھیکا نے مکیش امبانی کے بیٹے اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین کے جانشین اننت امبانی سے 12 جولائی 2024 کو ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ یہ تقریب ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کے بعد بھی اننت اور رادھیکا کئی عوامی تقریبات میں خوش و خرم نظر آئے۔

اب شادی کے پانچ ماہ بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ رادھیکا جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مزید زور پکڑ گئیں جس میں اننت امبانی کو کالی شیروانی میں اور رادھیکا کو ایک روایتی ساڑھی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی ایک تقریب میں دیکھا گیا حالانکہ خاندان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ویڈیو نے مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں بڑھا دیں۔

رادھیکا کے فین پیج “رادھیکا مرچنٹ فین پیچ” نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہ امید سے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس حوالے سے مختلف تبصرے کیے، جن میں کسی نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا، “کیا اننت امبانی امید سے ہیں؟” اور کچھ نے جوڑے کے آئی وی ایف کے ذریعے والدین بننے کے امکانات پر گفتگو کی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ رادھیکا کی ممکنہ ماں بننے کی خبریں منظر عام پر آئی ہوں۔ شادی کے دو ماہ بعد گنیش چترتھی کے موقع پر جب رادھیکا کو اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا گیا، تب بھی ایسی قیاس آرائیاں کی گئیں تاہم نہ تو امبانی خاندان اور نہ ہی رادھیکا نے ان افواہوں کی تصدیق کی۔

Related Posts