مردوں کا عالمی دن منانے کا کیا تُک ہے؟ یہ دن منانے کا مقصد کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ون نیشن

خواتین کا عالمی دن پر تو بڑا جوش و خروش ہوتا ہے اور عورتوں سے بھی بڑھ چڑھ کر مرد عورتوں کا دن مناتے ہیں، مگر مردوں کا عالمی دن خاصا پھیکا گزرتا ہے، یہی دیکھئے کہ آج 19 نومبر مردوں کا عالمی دن ہونے کے باوجود ایسے گزر گیا کہ بے شمار ایسے مردوں کو بھی کانوں کان خبر نہ ہوئی جو عالمی یوم خواتین منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

خواتین کا عالمی دن منانے کی تو بہت سی وجوہات بہ آسانی بیان کی جا سکتی ہیں، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مردوں کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟ دراصل مردوں اور لڑکوں کی صحت اور تندرستی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 19 نومبر کو مردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

مردوں کے عالمی دن کا آغاز کب ہوا؟

مردوں کے عالمی دن کی بنیاد 1999 میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں یونیورسٹی آف ویسٹ انڈیز کے تاریخ کے لیکچرر ڈاکٹر جیروم ٹیلکسنگ نے رکھی تھی۔ اس کے بعد سے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے، اور اس وقت 80 سے زائد ممالک اس دن کو مناتے ہیں۔

اس دن کی افادیت

چاہے باپ ہو، بھائی ہو یا شوہر، مرد اپنی زندگی میں اپنے خاندان کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مردوں کا عالمی دن لوگوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی زندگیوں میں شامل مردوں کی تعریف کریں اور معاشرے میں ان کے تعاون کو سراہیں۔

مردوں کا عالمی دن مردوں کو اپنے مسائل کو سامنے لانے کے قابل بناتا ہے جن کا انہیں سامنا ہے۔ اس کا مقصد مردوں کی اچھی جذباتی، جسمانی، سماجی اور روحانی صحت کو یقینی بنانا ہے۔

Related Posts