فائنل کال: حکومت نے بھی تیاری مکمل کرلی، جانئے نمٹنے کی حکمت عملی کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

پی ٹی آئی کی فائنل کال کے عنوان سے 24 نومبر کو ہونے والی اسلام آباد پر متوقع یلغار کے حوالے سے حکومت نے بھی اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگرشہروں میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی جیوفنسنگ شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ احتجاج میں شرپسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد، داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور جاری ہے جبکہ احتجاج میں شامل شرپسند افرادکے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ  اور سم بلاک کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وفاق میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ وزارت داخلہ کا جڑواں شہروں میں سکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

Related Posts