کیا برڈ فلو دوبارہ امریکا میں پھیل رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is bird flu spreading in the US again?

امریکی محکمہ زراعت نے پیر کے روز ہوائی میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی، یہ 2022 میں موجودہ وبا ء کے آغاز کے بعد ریاست میں کسی گھریلو پرندوں میں وائرس کا پہلا کیس ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق ریوڑ سے حاصل کیے گئے نمونے ہوائی اسٹیٹ لیبارٹری ڈویژن میں ٹیسٹ کیے گئے، جو نیشنل اینیمل ہیلتھ لیبارٹری نیٹ ورک کا حصہ ہے، اور نیشنل ویٹرنری سروسز لیبارٹریز، ایمز، آئیووا میں اس کی تصدیق کی گئی۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق یہ وائرس امریکا میں 100 ملین سے زائد پولٹری ریوڑوں کو متاثر کر چکا ہے اور 10000 سے زائد جنگلی پرندوں اور 500 سے زائد ڈیری ریوڑوں تک پھیل چکا ہے۔

پاکستان کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

صحت کے حکام نے کہا ہے کہ پرندوں میں برڈ فلو کے ان کیسز کے باعث عوامی صحت کو لاحق خطرہ کم ہے۔

ہوائی محکمہ صحت نے جمعے کو اس کیس کی تصدیق کی اور بتایا کہ ریاست میں پایا جانے والا وائرس وہی ہے جو امریکی سرزمین پر ڈیری گائے اور گھریلو پولٹری کو متاثر کر چکا ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ ہوائی کے رہائشیوں کو فی الحال وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہے تاہم لوگوں کو بیمار یا مردہ پرندوں، مویشیوں یا جنگلی جانوروں کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔

Related Posts