آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچنے کیلئے کیا کریگی؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Third T20 Against Australia Today: What Will Pakistan Do to Avoid a Whitewash?

ہوبارٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

دوسرے میچ میں ناقص فیلڈنگ اور سست بلے بازی کی وجہ سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہے تاہم ٹیم اس بار بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سابق کپتان بابر اعظم کی فارم ٹیم کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے لیکن کپتان محمد رضوان پُرامید ہیں کہ پاکستان آخری میچ میں فتح حاصل کرے گا۔

انٹرنیٹ پر کیا چل رہا ہے! مشہور ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں شاداب خان کے برابر آ گئے۔ دونوں بولرز نے 107 وکٹیں حاصل کی ہیں، حارث نے 74 میچز جبکہ شاداب نے 104 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کی خواہاں ہے۔

Related Posts