لاہور:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سفارش پر فل بنچ تشکیل دیا ۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر شامل تین رکنی فل بنچ میں شامل ہیں ۔
مذکورہ بنچ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا ۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف5 بار سزائے موت کا حکم دیا تھا، فیصلے میں لکھا گیا تھاکہ پرویز مشرف پر 5 چارج فریم کیے گئے تھے، مجرم کو ہر جرم کے حوالے سے ایک بار سزائے موت دی جائےجبکہ جسٹس نذر اکبر نے سزائے موت کی مخالفت کی تھی۔
مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ