معاشی بدحالی اور قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
معاشی بدحالی اور قومی مفاد ات کیخلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے،شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبا ز شریف نے کہاہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،بدترین مہنگائی، بیروزگاری، معاشی بدحالی اور قومی مفاد ات کیخلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی رہنما اور کارکنان ملک بھر میں اپنے علاقوں میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور جذبے سے منانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کریں ۔

شہباز شریف نے 30 دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ہر ضلع کی سطح پر منانے اوروفاقی، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔ شہباز شریف نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ا لزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن)کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے۔ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا، رانا ثنااللہ کی ضمانت ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیا۔

مزید پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس میں ن لیگ کے رہنمارانا ثنااللہ کی ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی جرات، استقامت اور قربانیاں قابل فخر ہیں ،سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات قومی وسائل اور عدلیہ کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ افسوس ہے کہ نااہل اور نالائق سیاسی انتقام کے لئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایک بے گناہ شخص پر منشیات جیسا گھناؤنا الزام لگاکر میڈیا ٹرائل کیاگیا، اس کا کیا ازالہ ہوگا؟، عدلیہ اور اداروں کی آزادی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

دعا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد، سلمان، فواد اور احد چیمہ ، یوسف عباس اور حمزہ شہباز کو بھی انصاف ملے ،کسی بھی بے گناہ کو جیل میں رکھنا گناہ ہے، ہر بے گناہ کی قید سے رہائی دلی تمنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری افسوسناک ہے ،سی پیک اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے احسن اقبال نے ایمانداری، دیانتداری اور قومی جذبے کے ساتھ قابل ستائش کام کیا۔

ان کاکہناتھا کہ احسن اقبال جیسے قابل اور باصلاحیت افراد کی بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری اچھی روایت نہیں،اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی ،بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی اور قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پارٹی کارکنان اور رہنمائوں کے حوصلوں، نظریے سے وابستگی اورثابت قدمی پر فخر ہے، دعا ہے کہ ضمیر کے تمام قیدیوں کو بھی عدلیہ سے جلد ریلیف ملے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اورحکومت کی جانب سے گرفتاریوں کاجائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔

Related Posts