ویکی پیڈیا نے “غزہ نسل کشی” کو اپنی “نسل کشیوں کی فہرست” کے صفحے میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا ہے، جس سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو عالمی سطح پر مختلف زاویے سے دیکھے جانے میں اہم تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔
“غزہ نسل کشی” کو شامل کرنے کا فیصلہ ویکی پیڈیا کے ایڈیٹرز کے درمیان کئی مہینوں کی شدید بحث کے بعد آیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے اور غیر حکومتی تنظیمیں اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔
ویکی پیڈیا کی “نسل کشیوں کی فہرست” کے مطابق، “ماہرین حکومتوں، اقوام متحدہ کے اداروں اور غیر حکومتی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ پر حملے اور بمباری کے دوران فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے کا الزام عائد کیا ہے”۔ فہرست میں غزہ کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی دی گئی ہے، جس میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔
ویکی پیڈیا پر “رائے کی درخواست” کے عمل کے بعد جو جولائی میں شروع ہوا تھا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ غزہ میں نسل کشی کو فہرست میں شامل کیا جائے۔ اس فیصلے کے ایڈیٹرز کا کہنا تھا کہ یہ شامل کرنے کے عمل کی شرائط کو پورا کرتا ہے کیونکہ اسے “اہم علمی تحقیق کے ذریعے نسل کشی کے طور پر درجہ بندی کیا گیا” ہے۔
برطانوی ویکی پیڈیا ئی اسٹیورٹ مارشل نے ستمبر میں حتمی فیصلہ کیا اور مضمون کو شامل کرنے کی حمایت کی۔