سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کروالی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Indian cricketer’s son turns into girl after gender transition

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کے بیٹے آریان نے جنس کی تبدیلی کے بعد لڑکی بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان نے جنس کی تبدیلی کی جس کے بعد اس نے اپنا نام انایا رکھ لیا۔ انایا نے چند ماہ قبل اپنی جنس کی تبدیلی کے سفر کو ہارمونل تھراپی کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ خاصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آریان جو کہ پیدائش کے وقت مرد تھے، نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی شروع کی اور اب وہ ایک ٹرانس ویمن کے طور پر اپنی نئی شناخت کو اپنانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مقبول موضوع بن گئی ہیں۔

ویڈیوز لیک کرنے کا مقصد پورا؟ مناہل ملک بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی

انایا اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اپنے جنس کی تبدیلی کے سفر کی جذباتی اور پیچیدہ کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

انایا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ 11 ماہ کی ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے بعد وہ آخرکار مکمل خوشی محسوس کر رہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنجے بنگر نے بھارت کے لیے 12 ٹیسٹ میچز اور 15 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں اور وہ کوچنگ کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔

Related Posts