افغانستان کی طالبان حکومت نے بھی ٹرمپ سے توقعات باندھ لیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح فتح پر افغانستان کی طالبان حکومت نے بھی ردعمل جاری کردیا۔

طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی متوازن خارجہ پالیسی کے تناظر میں امارت اسلامیہ افغانستان توقع رکھتی ہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ٹھوس پیش رفت ہوسکے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعامل کی روشنی میں نئے رابطوں کا آغاز ہوسکے۔

افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی یاد دلایا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان دوحہ معاہدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران ہوا تھا جس کے بعد افغانستان سے 20 سالہ امریکی جارحیت کا خاتمہ ہوا۔

اپنے بیان میں طالبان انتظامیہ نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ خطے اور دنیا میں بالخصوص غزہ اور لبنان میں موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

Related Posts