امریکا کو عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قائل نہیں کرسکے، حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے ابھی کامیابی نہیں ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بین الاقوامی کانفرنس “چین 75: ترقی، تبدیلی اور عالمی قیادت کا سفر” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر لوڈشیڈنگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی جانب سے زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت کے لیے 1000 پاکستانی طلباء کو چین بھیجنے کی پیشکش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل میں چین کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ون چائنا پالیسی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے امریکی قیادت کو معافی کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کیں مگر کامیابی نہیں مل سکی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی معافی کے لیے خط بھی لکھا۔ اب تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو امریکی پارلیمنٹیرین سے ملاقاتیں کرے گی تاکہ معافی، رہائی اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کے لیے لابنگ کی جا سکے۔

اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جو فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرتے ہیں اور قتل عام روکنے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Posts