قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین پچ کے لیے قومی کرکٹ بورڈ مبارکباد کا مستحق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے قوم کو میچ جیتنےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف کیوریٹر آغا زاہد اور گراؤنڈ عملے کو شاباش دیتا ہوں۔
میچ جیتنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے وقت ایک الگ انفرادیت دکھائی دیتی ہے جس کا اظہار کرکٹرز کی باڈی لینگویج میں نظر آیا۔
Bohat Bohat Mubarak Pakistan????????
The entire PCB deserves a credit. Excellent Pitch???? Great work by Aga Zahid chief curator & Big Shabaash to the ground staff.. Playing home makes a huge difference you can tell by the body language of the boys #SLvsPAK #ThankYouKarachi @TheRealPCB pic.twitter.com/bleeUejtKG— Waqar Younis (@waqyounis99) December 23, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل سولہ سالہ پاکستانی باؤلر نسیم شاہ نے آج ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ نسیم شاہ آج کے ٹیسٹ میچ میں مخالف ٹیم کی 5 وکٹیں گرانے والے دنیا کے کمسن ترین باؤلر بن گئے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کرکٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جس سے پاکستان کی فتح میں ان کا کردار واضح ہے۔
باؤلر نسیم شاہ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل پیش کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے محمد عامر کا ریکارڈ توڑا ہے۔ محمد عامر نے اپنی پہلی 5 وکٹیں 17 سال اور 257 دن کی عمر میں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں لینے والے کمسن ترین باؤلر بن گئے