وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی اپنی بدنیتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ بھارت میں اقلیتیں امتیازی اور متصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ بھارتی شہر میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
مودی اپنی بدنیتی، بدفطرتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 23, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 4 ماہ سے زائدوقت سے کرفیو نافذ ہے۔کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں امتیازی شہریت کے متنازع قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں مہینوں سے کرفیو نافذ ہے۔کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔امتیازی شہریت کے متنازع قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 23, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق احتساب کا بھاشن دینے سے پہلے سرکاری گاڑیوں، فرنیچر اور برتنوں کا حساب کب دیں گی؟
پیپلز پارٹی رہنما پلوشہ خان نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں جبکہ شیخ رشید کی مثال چور کی طرح ہے۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق سرکاری برتن بھی نہیں چھوڑتیں،پلوشہ خان