نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرتے ہوئے اضافے کے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے مہنگائی کی چکی میں پستے اہل کراچی پر ایک اور بجلی گراتے ہوئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 3 پیسے مہنگی کردی۔ بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024 کے بلوں میں کی جائے گی۔
کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3.09 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔