کیا پرویز خٹک انتقال کر گئے؟ سابق وزیر دفاع سخت ناراض، غلط خبر چلانے پر تاریخی بددعائیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پرویز خٹک
(فوٹو: جی این این)

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک انتقال کر گئے، یہ افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد تعزیت کرنے کیلئے پرویز خٹک کے گھر پہنچ گئی جس پر پرویز خٹک سخت ناراض ہوئے اور غلط خبر چلانے پر تاریخی بد دعائیں بھی دیں۔

مقامی اخبار روزنامہ اوصاف کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بہت سے دوست احبناب نے بھی پرویز خٹک کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سوشل میڈیا پر جاری آڈیو پیغام میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے انتقال کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی میرے انتقال کی خبر چلائی اور میری موت کا جھوٹا پراپیگنڈہ کیا، اللہ کرے ان کے لیڈر کو کینسر ہوجائے اور وہ ایک ہفتے کے اندر اندر مر جائے۔

بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی کارکنان پر اپنی موت کا الزام عائد کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی خبر میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا پرویز خٹک انتقال کر گئے ہیں۔

خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں گزشتہ 4روز سے پرویز خٹک کا اعلاج جاری تھا، تاہم پرویز خٹک کے قریبی ساتھی اور تحصیل میئر اسحاق خٹک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پرویز خٹک کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 

Related Posts