کیریئر داؤ پر لگادیا اور، سوشل میڈیا پر عامر جمال کے ہیٹ پر قیدی نمبر 804 کی دھوم، ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Jamal spotted wearing hat with '804'

پاکستان کے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو حال ہی میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ملتان ٹیسٹ کے دوران ایک ہیٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جس پر قیدی نمبر 804 لکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمال کو ہیٹ پہنے دکھایا گیا ہے جس کے اندر 804 لکھا تھا۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے عامر جمال کے اقدام کو جیل میں قید عمران خان کے لیے حمایت کی علامت سے تعبیر کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی قید کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں اور کارکنوں میں “قیدی نمبر 804” مقبول ہو گیا ہے۔کپڑوں اور ٹوپیوں پر 804 نمبر بہت مقبول ہوگیا ہے جبکہ کچھ گانے بھی اس مناسبت سے بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 سالہ کرکٹر عامر جمال کا تعلق بھی میانوالی سے ہے۔

 

Related Posts