وزیراعظم جمعہ کو کراچی پہنچیں گے، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan
ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیےحکومت پوری کوششیں کر رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچیں گے،میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی اور شہر قائد کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مسائل

وزیراعظم کو پارٹی ممبران نے شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کی صورت حال پر بھی اعتماد میں لیا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

عمران خان کے مطابق وہ کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے پارٹی وفد کو مستقبل قریب میں کراچی کا باضابطہ دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

Related Posts