گزشتہ ہفتے استنبول کے ایک اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے گر کر خودکشی کرنے والی 26 سالہ کبریٰ آیکت ترک سوشل میڈیا انفلونسر تھیں جو ’دولہے کے بغیر شادی‘ کی ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں۔
حکام کو جائے وقوعہ سے ایک نوٹ ملا ہے، جس میں اس کی دماغی صحت اور آن لائن شہرت کے دباؤ کے حوالے سے تحریر تھا۔
رپورٹس کے مطابق کبریٰ نے مبینہ طور پر 23 ستمبر کو خودکشی کی تھی تاہم فی الحال اس کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کا آخری پیغام یہ تھا: “میں نے اپنی توانائی جمع کر لی ہے لیکن میرا وزن بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔ میں ہر روز ایک کلو وزن کم کرتی ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ کیا کرنا ہے؛ مجھے فوری طور پر وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔”
اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جو ان کی موت سے چند گھنٹے قبل لکھی گئی تھی۔
کبریٰ کے ٹک ٹاک پر ایک ملین فالوورز کے ساتھ ساتھ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر بھی بڑے فالوورز تھے۔کبریٰ کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو میں اسے اپنے اپارٹمنٹ کی صفائی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس نے اس کی موت کی خبر آنے کے بعد اس کے پیروکاروں کو گھبرایا تھا۔