بھارت جنگی جنون داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔عبدالعلیم خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت جنگی جنون داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔عبدالعلیم خان
بھارت جنگی جنون داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔عبدالعلیم خان

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کے امن و امان کے لیے خطرناک اور  داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

رہنما تحریکِ انصاف عبدالعلیم خان نے کہا کہ مودی حکومت  عالمی برادری کی توجہ بھارت میں ہونے والے ملک گیر ہنگاموں سے ہٹانا چاہتی ہے، لیکن اس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

 ٹوئٹر پرتین روز قبل  سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت متنازعہ شہریت بل پر ملک گیر ہنگاموں اور احتجاج کو دنیا کی نظروں سے چھپانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت ملک گیر ہنگامے چھپانا چاہتا ہے۔عبدالعلیم خان

Related Posts