پشاور کے عوام لوڈ شیڈنگ سے تنگ، مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
لوڈ شیڈنگ
(فوٹو: ایکسپریس)

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوام لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئے، مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین دلہ زاک گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن میں 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوئے۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام فیڈرز کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی۔ گرڈ اسٹیشن کے آف ہونے سے پشاور کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سے گزرنے والی سڑک بند کردی۔

پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے سڑک بند کرکے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ زیادہ تر مظاہرین گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے تعلق رکھتے ہیں، گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز91، محمدزئی پر 89 جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75 فیصد سے زائد ہونے کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ  لائن لاسز کی زیادتی کی وجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے تاہم مظاہرین نے شکایت کی کہ محمد زئی فیڈر پر 16 گھنٹے اور گلوزئی فیڈر پر 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ جب تک واپڈا حکام ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے، مظاہرہ جاری رہے گا۔

Related Posts