جیسے کو تیسا کے مصداق ایک بہادر فیمیل نرس نے جنسی حملہ کرنے والے ڈاکٹر کا عضو تناسل کاٹ کر رکھ دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا ہے، جہاں سنجے کمار نامی ڈاکٹر نے نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی جس پر نرس نے اس کا نازک عضو کاٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سنجے کمار نجی اسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بھی تھا اور پہلے بھی کئی بار نرس کو جنسی طور پر ہراساں کر چکا تھا، اس بار اس نے دو ساتھیوں کے ہمراہ نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پلان کے تحت ڈاکٹر سنجے کمار نرس کے کمرے میں داخل ہوا اور اسے زدوکوب کرکے جنسی زیادتی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جس پر نرس نے ڈاکٹر کا نازک عضو کاٹ دیا اور پولیس کے پاس پہنچ گئی۔
نرس نے تھانے میں رپورٹ دراج کرائی کہ ڈاکٹر سنجے اور ان کے دونوں ساتھی شراب کے نشے میں دھت تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے ساتھیوں کے نام سنیل کمار گپتا اور اودھیش کمار ہیں۔ تینوں کو حراست میں لے کر اسپتال کو فی الحال بند کردیا گیا ہے۔