امریکا میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیر کون؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Who is Dania Zaheer, the Pakistani student critically injured in US road accident?

امریکا میں ہونیوالے ایک المناک ٹریفک حادثے نے یونیورسٹی اور کمیونٹی دونوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس میں  25 سالہ پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیرشدید زخمی ہو ئیں۔

ہیوسٹن ٹیکساس میں یہ واقعہ جمعرات کی شام گیلیریا کے علاقے کے قریب پیش آیا جب دانیہ ظہیر کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، دانیہ ظہیر کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں کمر، کولہے، بازو میں فریکچر شامل تھا۔

دانیہ ظہیر کون ہیں؟
دانیہ ظہیر ایک 25 سالہ پاکستانی طالبہ ہیں جو اس وقت ہیوسٹن، ٹیکساس میں واقع نارتھ امریکن یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) میں ماسٹر کر رہی ہیں۔ اصل میں کراچی کی دانیہ ظہیر اپنی تعلیم آگے بڑھانے اور ایک شاندار کیریئر بنانے کی امید کے ساتھ امریکا گئی تھیں۔

دانیہ سڑک پار کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد ان کو میموریل ہرمن ہسپتال پہنچایا، جہاں ان پھیپھڑوں میں سیال سمیت متعدد ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی آج بڑی سرجری ہونے والی ہے۔

اس حادثے نے دانیہ ظہیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے کیونکہ دانیہ اب جسمانی اور جذباتی صدمے سے دوچار ہیں۔ کراچی میں ان کا خاندان امریکا کا سفر کرنے سے قاصر ہے اور وہ بیرون ملک تنہا اس مشکل صورتحال سے نمٹ رہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے اسپتال میں دانیہ ظہیر کی عیادت کی اور اپنی مدد کی پیشکش کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس مشکل وقت میں تنہا نہیں ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی حکومت دانیہ ظہیر کے اہل خانہ کی مدد کے لیے تیار ہے اگر وہ امریکا جانے کا انتخاب کرتے ہیںتو ان کی مدد کی جائیگی۔

Related Posts